This is my photography site. Most of the pictures are from Northern Areas, which I like the most. You can see this site at http://farrukh.echoz.com OR http://www.fotogb.com/farrukh
I will post and upload more
Farrukh's Blog
Monday, January 08, 2007
Wednesday, October 04, 2006
اسلام آباد کی خوبصورتی کی ایک بہت اہم وجہ، سرسبزوخوبصورت مارگلہ ہلز بھی ہیں جو اس شہرکے تین اطراف میں موجود ہیں۔ اگر غور کیا جائے تو یہ اسلام آباد کے مغرب سے بلندہوتی ہیں اور مشرق کی سمت میں مری اور پیر پنجر جیسے مشہور پہاڑی سلسلے میں جا ملتی ہیں۔
بنیادی طور پر مرگلہ ہلز مشہور پہاڑی سلسلے کوہ ہمالیہ کی ایک شاخ ہیں۔ اور یہ مری اور پیر پنجر کے پہاڑی سلسلوں سے ملتی ہیں جو آگے کشمیر کے پہاڑیوں سے جا ملتے ہیں۔
اسلام آباد سےمارگلہ کی پہاڑیوں کا ایک خوبصورت منظر
یہ پہاڑیاں، اپنی خوبصورتی کی وجہ سے اسلام آباد اور گردونواح کے شہروں اور گاؤں میں بہت مشہور ہیں۔ خاص طور پر جڑواں شہروں(اسلام آباد اور راولپنڈی) کے لوگ یہاں سیر و تفریح کے لیے بہت آتے ہیں۔
مارگلہ ہلز میں بہت سے چھوٹے بڑے گاؤں بھی ہیں جہاں کے لوگ کافی جفاکش اور محنتی ہیں۔ان میں سے ایک گاؤں کا نام "پیر سوہاوہ" بہت مشہور بھی ہے۔ دراصل اس نام سے ایک پکنک کی جگہ بھی ہے اور وہاں پر ایک چھوٹا سا ریسٹورنٹ بھی موجود ہے۔ یہ جگہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بہت سے لوگوں کہ اپنی طرف متوجہ کرتی ہے اور خاص طور پر گرمیوں میں شام کے وقت یہاں بہت رش ہوتا ہے۔
پیر سوہاوہ کے مقام پر ایک بادلوں میں ڈوبا ہوا راستہ
اسی طرح ایک گاؤں "گوکینا" کے نام سے بھی ہے۔ جو اسلام آباد سے قریب ہے۔
مارگلہ ہلز کے قدموں میں ایک بہت مشہور گاؤں ہے جسے ماڈل ولیج بھی کہا جاتا ہے۔ اسکا نام ہے "سید پور"۔ اس گاؤں میں انگریزوں اور ہندوؤں کے زمانے کے کچھ کھنڈرات بھی موجود ہیں جو آہستہ آہستہ ختم ہوتے جا رہے ہیں
مارگلہ ہلز کا ایک بہت مشہور پکنک پوائنٹ "دامنِ کوہ" ہے، جو حکومت کی توجہ دینے سے اب زیادہ خوبصورت ہو چکا ہے اور سیاحت کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔
پیر سوہاوہ کےقریب چوکی سٹاپ پر، بارش کے موسم میں لوگوں کی آمد
مارگلہ کی پہاڑیوں سے اسلام آباد شہر کا اپنا ہی ایک نظارہ ہوتا ہے، اور اسطرح کے مناظر دنیا کے چند ممالک میں نظر آتے ہیں۔ اور ظاہر ہے، بلندی سے ایک خوبصورت شہر کا نظارہ ایک بہت منفرد نظارہ ہوتاہے. اور خاص طور پر پیرسوہاوہ کے چوکی سٹاپ سے یہ نظارہ سورج ڈوبنے کے ساتھ ساتھ اور بھی عروج پر پہنچ جاتا ہے۔ اور وجہ کا آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ اسوقت اسلام آباد میں روشنی کا ایک سیلاب آجاتا ہے، جو بلندی سے دیکھنے سے روشنیوں کا ایک سمندر معلوم ہوتا ہے۔
مارگلہ کی پہاڑیوں سے فیصل مسجد کا ایک دلفریب منظر
بہت سے مختلف مقامات سے اسلام آباد اور خود مارگلہ کی پہاڑیوں میں بہت سے خوبصورت مقامات نظر آتے ہیں۔ اور کچھ کی خوبصورتی تو پاکستان کے شمالی علاقہ جات سے ملتی ہے، جو پاکستان کا سوٹزرلینڈ بھی کہلاتے ہیں۔
مرگلہ ہلز کی اہمیت کا ایک اور رخ یہ بھی ہے کہ پہاڑوں کو سر کرنے اور ایڈونچر اور ورزش کے شوقین حضرات اپنے شوق یہاں پورے کرتے ہیں۔ حالانکہ مختلف مقامات تک جانے کے لیے ایک اچھی سڑک موجود ہے، لیکن خاص طور پر نوجوان لوگ اکثر پیر سوہاوہ اور دامنِ کوہ تک پیدل چڑھتے ہیں اور سچ پوچھیں تو ان خوبصورت پہاڑیوں میں پیدل سفر کرنا بہت خوبصورت تجربہ ہے، جو ظاہر ہے کاروں وغیرہ میں سفر کرنے سے نہیں حاصل ہوسکتا۔
مارگلہ کی پہاڑیوں میں ایک خوبصورت وادی
مارگلہ کی پہاڑیوں سے فیصل مسجد کا ایک منظر

مارگلہ کی پہاڑیاں اپنے اندر بہت سی قدرتی خوبصورتیوں کو سموئے ہوئے ہیں۔ یہاں آنے والےاور خاص طور پر ہائیکنگ کرنے والے لوگ اس چیز کے گواہ ہیں کہ یہ اسلام آباد کی خوبصورتی میں نہ صرف اضافہ کرتی ہیں بلکہ اللہ بہت سی نعمتیں بھی اپنے اندر سموئےہوئے ہیں۔
All images are captured and Copyright of Farrukh Waheed
View my Online Album
http://farrukh.rules.it
Or
http://www.fotogb.com/farrukh

Subscribe to:
Posts (Atom)